21 دسمبر، 2023، 4:11 PM

تہران کی تینوں جزائر سے متعلق روس_عرب فورم کے بیان پر شدید تنقید

تہران کی تینوں جزائر سے متعلق روس_عرب فورم کے بیان پر شدید تنقید

ناصر کنعانی نے ایران کے تینوں جزائر کے حوالے سے بدھ کے روز مراکش میں منعقدہ چھٹے روس_عرب تعاون فورم کے بیان پر ردعمل میں اس کے مندرجات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے تین جزیروں پر کوئی بھی دعویٰ بے بنیاد اور قانونی طور پر درست نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے ایران کے تینوں جزائر کے حوالے سے بدھ کے روز مراکش میں منعقدہ چھٹے روس_عرب تعاون فورم کے بیان پر ردعمل میں اس کے مندرجات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے تین جزیروں پر کوئی بھی دعویٰ بے بنیاد اور قانونی طور پر درست نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایرانی سرزمین کے اٹوٹ حصے ہیں اور ایران تینوں جزائر پر اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے معاملے میں مذاکرات نہیں کرتا اور اس سلسلے میں کسی بھی فریق کے دعوے کو مسترد کرتا ہے نیز اپنی خودمختاری اور علاقائی حقوق سے کسی بھی طرح انحراف نہیں کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی اور اچھی ہمسائیگی کے اصول کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران اپنے تمام شمالی اور جنوبی ہمسایوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور حقیقی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر دستیاب ممکنہ صلاحیتوں اور امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسترد شدہ دعوے کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی ارضی سالمیت کے دفاع سے ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔

News ID 1920752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha